خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

      خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، 5 روز تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 67 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے انکاری والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ ان کے بچے معذوری سے بچ سکیں۔پشاور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بچے کو قطرے پلا کر کیا۔محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں بھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا البتہ پانچ روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ ا?غاز 17 فروری سے ہوگا۔لاہور میں پولیومہم 17 سے 21 فروری تک جاری رہے گی، 18 لاکھ 66 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم

مزید : علاقائی