ساؤتھ افریقین کرکٹ بورڈ کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان سے انکار

  ساؤتھ افریقین کرکٹ بورڈ کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوآگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کرسکیں گے تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹیم جلد از جلد پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا جائزہ لینے کے بعد جمعہ کی دوپہر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو پیش نظر رکھنا کسی بھی کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ خوشی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ محدود فارمیٹ کی اس سیریز کا اہتمام جلد از جلد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ٹیم انکار

مزید :

علاقائی -