ریس کورس کے قریب نالے سے 54 سالہ شخص کی لاش برآمد

ریس کورس کے قریب نالے سے 54 سالہ شخص کی لاش برآمد

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ریس کورس کے علاقہ میں نالے سے 54 سالہ شخص کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس کے علاقے ظفر علی روڈ پر واقع نالے میں 54 سالہ شخص کی لاش تیرتی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تلاشی کی جیب سے نکلنے والے شناختی کارڈ کے مطابق 54 سالہ شخص کی شناخت قلندر حسین کے نام سے ہوئی۔قلندر حسین سرگودھا کا رہائشی تھا۔موت کی وجہ پورسٹمارٹم رپورٹ کے آنے پر معلوم ہو گی۔

مزید : علاقائی