سی سی پی او کی دفتر میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

    سی سی پی او کی دفتر میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

  



لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اپنے آفس میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی شکایات سنیں۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل بتائے۔ دو خواتین نے سی سی پی او کو شکایت کی کہ میرٹ پر تفتیش نہیں ہورہی جس پر انہوں نے متعلقہ پولیس افسر کو شکایت کے ازالے کا حکم دیا۔ ایک خاتون نے درخواست دی کہ ملزم اسے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سی سی پی او نے متعلقہ پولیس سٹیشن کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔ کھلی کچہری کے دوران بعض شہریوں نے اندراج مقدمہ میں رکاوٹ اور کچھ نے ریکوری نہ ہونے کی شکایت کی۔ اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کرنا ہے۔ روزانہ 10 سے 12 بجے کے دوران بھی شہری مجھے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کی سطح پر مختلف علاقوں میں کھلی کچہریاں لگ رہی ہیں۔ جلد تھانوں کی سطح پر کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ شروع کروں گا۔

مزید : علاقائی