ڈکیتی چوری کی واردتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  ڈکیتی چوری کی واردتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر امجد اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 6 لاکھ 10 ہزار روپے کی نقدی زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔نواب ٹاون میں 3 ڈاکوشہری مجیب کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے کی نقدی پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لئے گئے۔نصیر آباد میں ندیم اور فیملی سے ایک لاکھ 25 ہزارا ور زیوارات۔ کاہنہ میں یاسر اور فیملی سے ایک لاکھ 70 کی نقدی و زیوارات چھین لئے۔لیاقت آباد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر یاسین سے 60 ہزار،گجر پورہ میں راشد سے گن پوائنٹ پر 42 ہزار نقدی موبائل فون اور مزنگ سے گن پوائنٹ پر 50 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ چور مغلپورہ اور کوٹ لکھپت سے گاڑیاں جبکہ شیراکوٹ،لوئر مال اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -