آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل، سماعت 27 فروری تک ملتوی

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل، سماعت 27 فروری تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی ہے،عدالت میں میاں شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوائی نے نیب کے نئے آرڈیننس کے تحت اپنی بریت کی درخواست دائر کی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ نیب کے نئے آرڈیننس کے تجت کیس مجھ پر نہیں بنتا،میں نے کوئی اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا،عدالت سے استدعاہے کہ انہیں اس کیس سے بری کیا جائے،جس پر عدالت نے نیب کوآئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کاحکم دیاہے،اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو جیل سے لا کر پیش کیاگیا تھا۔

مزید : علاقائی