قصور، 50روپے کا اشٹام پیپر بلیک 300میں کا فروخت ہونے لگا: سائلین خوار

قصور، 50روپے کا اشٹام پیپر بلیک 300میں کا فروخت ہونے لگا: سائلین خوار

  



قصور(بیورورپورٹ) 50 روپے مالیت کا اشٹام پیپر بلیک میں فروخت ہونے لگا۔ پنجاب حکومت بیان حلفی اشٹام پیپر کی قلت پر قابو نہ پاسکی۔ عوام اشٹام کے حصول کے لئے خوار ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار کے دور اقتدار میں جہاں دیگر بحرانوں سے عوام کی معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہیں وہاں پر اکاونٹ آفس میں 50 اور 100 روپے مالیت کے اشٹام پیپر بھی نایاب ہونے سے اشٹام فروشوں کو دشواری کاسامنا، کچہریوں میں سائلین اور ڈومیسائل والے طلبا وطالبات بھی خوار ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ متعدد آوٹ سائیڈر اشٹام فروش پرانے اسٹاک سے بلیک میں 50 روپے مالیت کااشٹام پیپر 300 روپے تک فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ خزانہ سرکار کی طرف سے موقف اختیار کیا جاتا ہے کہ انہوں نے حکام کو متعدد بار طلب اور رسد کے متعلق رپورٹ بھیجی ہے مگر ضرورت کے مطابق اشٹام پیپرز نہیں آتے۔

عوامی حلقوں وکلا اور اشٹام فروش یونین ضلع کچہری قصور کی طرف سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضروریات زندگی کے حقوق فراہمی کے پیش نظر کم مالیت کے اشٹام پیپرز جو خزانہ سرکار سے جاری ہوتے ہیں ہنگامی بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : علاقائی