کھڈیاں،ناقص کارکردگی، غیر حاضری پر 5بلدیہ ملازمین معطل

کھڈیاں،ناقص کارکردگی، غیر حاضری پر 5بلدیہ ملازمین معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)ناقص صفائی اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 5بلدیہ ملازمین معطل۔شوکاز نوٹس جاری۔ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں اکرم شہزاد نے شہر میں صفائی کے ناقص انتظام اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے بلدیہ ملازمین سینٹری سپروائز منظور احمد،ٹیوب ویل آپریٹر یاسرعلی، کمپیوٹر آپریٹر محمد اویس، چوکیدار بابرعلی اور ماشکی ریاست علی وغیرہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔معطل ملازمین کو شوکازنوٹس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
جس میں ان سے تین یوم کے اندر اندر جواب داخل کرانے کا کہاگیا ہے۔علاوہ سینٹری سپروائزر منظور حسین کی جگہ عمر فاروق ڈوگر کو مقرر کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -