سمز کالج کے 39ملازمین کو مستقلی کے احکامات مل گئے

سمز کالج کے 39ملازمین کو مستقلی کے احکامات مل گئے

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ہائی کورٹ سے ریگولر ہونے والے سمبز کالج کے 39 ملازمین کو گزشتہ روز مستقلی کے لیٹر جاری کر دئیے گئے۔ اس حوالے سے سمبز کالج میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹرمحمود ایاز، وائس پرنسپل پروفیسر محمد امجد، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ، پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر وارث فاروقہ اور ایم ایس مینٹل ہسپتال ڈاکٹر محمد اشرف مہمان خصوصی تھے جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف کی بھی کثیر تعدادموجودتھی۔ اس موقع پر پرنسپل سمبز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے ملازمین میں ریگولر کے آرڈرز تقسیم کئے۔پرنسپل پروفیسر محمود ایاز اور ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سمز کالج کے 39 ملازمین کو ریگولر کرکے انہیں آرڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں اورانشاء اللہ سروسز ہسپتال کے ملازمین جوہائی کورٹ کے حکم پر ریگولر کئے گئے ہیں انہیں اگلے ہفتے تک ملازمت پر مستقل کرکے لیٹرز جاری کر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین ہسپتال کی بہتری اور مریضوں کی خدمت کے لئے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیں۔اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف نے سمبز کالج کے پرنسپل اور ایم ایس سروسز ہسپتال کے حق میں نعرے لگائے اور ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال کی بہتری اور مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1