وزیر اعظم نے عوامی ریلیف کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے،ذکر یا بٹ

    وزیر اعظم نے عوامی ریلیف کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے،ذکر یا بٹ

  



لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لئے خزانے کے منہ کھول دیے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز کو اربوں روپے کی سبسڈی دینے سے ان سٹوروں پر عوام کو آٹے چینی سمیت اشیاء خورد و نوش 10 سے25 فیصد تک سستی ملنے لگی ہیں یہ وزیراعظم کا قوم کے لئے وہ احساس ہے جس پر وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے وزیراعظم کے اس اقدام سے عام مارکیٹ میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے اور مہنگائی کے نام پر اپنی سیاست چمکانے والی اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑی ہے وزیراعظم عمران خان نے ملاوٹ کر کے قوم اور ہمارے مستقبل کی امید معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے مافیا کے خلاف اعلان جہاد کر دیا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان نے اس سنگین مسئلے پر عملی قدم اٹھایا ہے ان کا ویڑن ہے کہ ہماری آنے والی نسلوں کو ایسا محفوظ اور خوشحال پاکستان ملے جہاں پر ان کی زندگیوں کو نہ بیرونی دشمنوں سے کوئی خطرہ ہو نہ اندرون ملک کوئی ان کی جان مال اور عزت کو کوئی نقصان پہنچا سکے اور پاکستان حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہمارے دیرینہ دوست ترکی کے ساتھ مثالی تعلقات پروان چڑہنے لگے ہیں کشمیر کے مسئلہ پر طیب اردگان نے جو اصولی موقف اپنایا ہے وہ وزیراعظم عمران خان کے موقف کی عالمی سطح پر حمائت ہے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں سے ترقی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے آج دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک نئی طاقت بن کر ابھر رہا ہے جس کی معیشت ان مضبوط بنیادوں پر استوار ہوگئی ہے کہ بہت جلد پاکستان بیرونی قرضوں سے آزادی پا لے گا اور ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ معاشی طاقت بھی بن جائے اب یہ منزل زیادہ دور نہیں ہے قوم نے وزیراعظم پر اعتماد کرتے ہوئے بڑی بہادری اور صبر کے ساتھ مشکل وقت گزار لیا ہے اب آسانیاں ہی آسانیاں ہیں.

مزید : میٹروپولیٹن 1