غیر ملکی ماہرین امراض خون نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا

    غیر ملکی ماہرین امراض خون نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا

  



لاہور(پ ر) فرانس کی معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر روزلین کینیڈا کی معروف امراض خون ڈاکٹر کیھترین اور پروفیسر ڈاکٹر محمد خورشید ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہیماٹالوجی آغا خان یونیورسٹی نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی اور لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اور تھیلے سیمیا کے مرض کی روک تھام کے لئے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیاری سہولیات کو سراہا۔ ڈاکٹر روزلین نے سندس فاؤنڈیشن کے مریض بچوں کا نہ صرف بغور معائنہ کیا بلکہ اپنے قیمتی مشورے سے بھی آگاہ کیا۔ ڈاکٹر روز لین نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کرنے کے بعد اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ بطور عہدیدار ورلڈ فیڈریشن آف ہیموفیلیا سے درخواست کریں گی کہ وہ سندس فاؤنڈیشن کو بھی اپنا حصہ بنائیں تاکہ سندس فاؤنڈیشن کے ہیموفیلیا کے مریضوں کا علاج و معالجہ مزید احسن طریقے سے سرانجام دیا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1