ترکی کے صدر طیب اردوان عالم اسلام کے ہیر و ہیں،زاہد حبیب

      ترکی کے صدر طیب اردوان عالم اسلام کے ہیر و ہیں،زاہد حبیب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکر ٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوان اسلام کے ہیرہ اور پاکستان کے محسن ہیں۔خطے کی سا لمیت ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستان،ترقی ایران اور چین کو صحت تعلیم استحکام معشیت،دہشتگردی کے خاتمے پر اتحاد بلاک بنایا جائے۔غربت جہالت دہشت گردی معاشرتی و علاقائی ترقی او ر سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔قیام امن اور بے روز گاری غربت کا خاتمہ ہی علاقہ کی بہتری کا ضامن ہے۔ترکی برادر اسلامی ملک ہے اسلام کی نظریاتی اور فکری جدو جہد میں ترقی اور پاکستان کو مسلم امہ کی رہنمائی میں مزید کردار ادا کرنا چاہئے۔امریکہ بھارت اور اسرائیل کو دوسروں پر حاکمیت کا منصوبہ اور سوچ کو تبدیل کرنا ہو گی۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستانی موقف کی تائید کی ہے جس پر پاکستان اور کشمیر کے عوام ترک صدر طیب ادوان کے مشکور ہیں۔عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی اختیار کرنا ہو گی۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی لاپرواہی حطے میں موجود دو ایٹمی قوتوں میں شدید کشیدگی کا سبب بن رہا ہے۔جو کہ دنیا کے لئے کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ ترق اور پاکستان کے درمیان تجارت صنعت،کھیل،ثقافت،بھائی چارگی کے فروغ کے لئے حکمرانوں کو مزید وسعت دینا ہوگا۔ترق مسلمانوں کے لئے ترقی خوشخالی مستحکم جمہوریت اعتدال پسند معاشرت کے لئے بہترین نمونہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1