پنجاب بھر میں انڈسٹری اکیڈمیا پیکج کو فروغ دیا جائے گا،فضل احمد خالد

پنجاب بھر میں انڈسٹری اکیڈمیا پیکج کو فروغ دیا جائے گا،فضل احمد خالد

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں انڈسٹری اکیڈمیا پیکج کو فروغ دیا جائے گا،گزشتہ روز ابرار احمد چیئرمین پی سی ایم اے اور عمر سلیم کنوینئر انڈسٹری اکیڈمیا پیکج لاہور چیمبر آف کامرس کی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر فضل احمد خالد سے ان کے دفتر میں نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں انڈسٹری اکیڈمیا پیکج کو فروغ دیا جائے گا،اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کے درمیان پندرہ فروری 2020 کو لاہور چیمبر میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب ہوگی،کنوینئر عمر سلیم نے کہا کہ مضبوط انڈسٹری اکیڈمیا تعلق پاکستان کے نوجوانوں کے لئے کامیابی کا پیغام لائے گا،ابرار احمد نے کہا ہے کہ صنعت کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے فیکلٹی انٹرنشپ پروگرام بھی متعارف کروائیں گے کیونکہ عمل کی بنیاد پر معیشت ہمارا مستقبل ہے،ہم صنعتوں کے ساتھ مشترکہ کام کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1