مسلم لیگ(ن) کو قیادت کے بحران کا سامناہے
لاہور(سٹی رپورٹر)صدر الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ ملک سلیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)میں اس وقت نہ صرف واضح تقسیم ہے بلکہ اسے قیادت کے بحران کا بھی سامنا ہے، یہ چوری کھانے والی جماعت ہے اس نے کبھی بھی عوام کیلئے جدوجہد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ملک کی بہتری کیلئے تجاویز دینے کی بجائے صرف اپنی کرپشن بچانے کا واویلا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلنے کے ذمہ دار ہیں وہی آج اربوں روپے کی سبسڈی پیکج پر بھی شوروغوغا کر رہے ہیں، اصل میں اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسے سمجھ ہی نہیں آرہی کہ اس نے کس سمت میں جانا ہے۔