تحفظ ختم نبوت کیلئے 1200صحابہ نے جام شہادت نوش کیا،علماء

  تحفظ ختم نبوت کیلئے 1200صحابہ نے جام شہادت نوش کیا،علماء

  



لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ علماء نے وفاقی وزیر کی طرف سے مدارس کو منشیات سے نتھی کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی-علماء نے جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر ومولانا اسعد محمود کی جانب سے وفاقی وزیرکی فوری گرفت کرنے پرخراج تحسین پیش کیا-

مزید : میٹروپولیٹن 1