طلبہ و طالبات نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے دورے کئے

      طلبہ و طالبات نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے دورے کئے

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول‘ ایف بلاک‘ گلبرگII‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور رانا گرائمر سکول‘سرشار ٹاؤن‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ نین سکھ پرچی سٹاپ‘ سگیاں بائی پاس‘شاہدرہ‘لاہور‘دی گولڈن گیٹ ہائی سکول‘ مغلپورہ‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ دہلی گیٹ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 390تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1