ویلنٹائن ڈے کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ذکر اللہ مجاہد

ویلنٹائن ڈے کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر االلہ مجاہد نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ ایک بدکردار شخص کی یاد میں منایا جانے والا دن کسی بھی مسلمان کے لیے قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔نبی کریم ﷺ سے محبت کرنے والے کسی بھی شخص کے لیے اس طرح کا تہوار منانا قابل ندامت ہے۔چند سیکولر افراد ویلنٹائن ڈے کا دن منا کر اسلامی ریاست میں بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دے کر ملک و ملت کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی اور عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔