تجاوزات کے خلاف آپریشن،ریڑھیوں اور کھوکھوں کا صفایا

      تجاوزات کے خلاف آپریشن،ریڑھیوں اور کھوکھوں کا صفایا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے مین بازار گرین ٹاؤن سے غیر قانونی طور پر قائم ریڑھی بازار کو ختم کروا دیااوراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے جان محمد روڈ، نواب ٹاؤن، نیلم بلاک اقبال زون، پی آئی اے روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے جیل روڈ ایریا، پی آئی سی اور سروسز ہسپتال کے باہر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروایا۔دوران آپریشن ریڑھیوں، پھٹوں،پلاسٹک کی کرسیوں، ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ آپریشن کا مقصد تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہے اورغیر قانونی تجاوزات کو فوری ہٹایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لانے کی بھی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور جہاں کہیں تجاوزات کی اطلاع ملتی ہے فوری ختم کروا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گااور معافی ہرگز قابل قبول نہ ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1