سیاسی مخالفین کے گھروں کو نشانہ بنانا حکومت کا وطیرہ ہے،عظمیٰ بخاری

سیاسی مخالفین کے گھروں کو نشانہ بنانا حکومت کا وطیرہ ہے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اور عطاء تارڑ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی مخالفین کے گھروں کو نشانہ بنانا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔حکومت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گاہ بنائی گئی ہے۔حال ہی میں زمان پارک میں نیا گھر 8سے 10 کروڑ روپے میں تیار ہوا ہے۔اس کی رقم کس نے ادا کی بتایا جائے۔خسرو بختیار کے اثاثوں میں 5 سو فیصد اضافی ہوا ہے۔اگر آرٹیکل 6 کی کاروائی ہو تو عمران خاں پر لگنی چاہیے۔وزیراعظم اداروں کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں۔شہباز شریف بیت جلد واپس آنا ہے۔وہ اپنے بھائی کے ساتھ ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا پناہ گاہ کے لیے ٹیوب ویل سے بجلی چوری کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1