عوام کو نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،اشرف بھٹی

      عوام کو نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،اشرف بھٹی

  



لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ نالائق حکمران 22کروڑ عوام پر مسلط ہیں پیپلز پارٹی عوام کو کو نالائق حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ گی۔ پیپلز پارٹی مارچ میں مارچ کرے گی۔ پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کی جدوجہد اور ملک کی فلاح کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاقومی اسمبلی میں خطاب ملک کے عوام کی حقیقی ترجمانی ہے سلیکٹڈ حکمران انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر چکے ہیں اورانہوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی کے ہاتھوں عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آٹے اورچینی کا بحران پیدا کرنے وزیراعظم کی کفالت کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اب وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 10ارب روپے کی سبسڈی عوام کیساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو جب آئینہ دکھایا جاتا ہے تووہ انتقامی سیاست پراتر آئے ہیں اور اپوزیشن کے قائدین کے خلاف گالم گلوچ کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1