ہنڈائی ڈی گراؤنڈتھری ایس ڈیلر شپ کا فیصل آباد میں افتتاح

ہنڈائی ڈی گراؤنڈتھری ایس ڈیلر شپ کا فیصل آباد میں افتتاح

  



فیصل آباد(پ ر) ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ)لمیٹڈ نے ڈی گراؤنڈفیصل آباد میں اپنا 3S ڈیلر شپ شوروم ہنڈائی ڈی گراؤنڈکا افتتاح کر دیا ہے۔یہ ڈیلرشپ شوروم شہر کے مرکز 2B، پیپلز کالونی، ڈی گراؤنڈفیصل آباد میں 50,000 اسکوائر فٹ رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔اپنے نیٹ ورک میں ایکسیلینس لانے کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے ہنڈائی نشاط نے اِس سہولت پر، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز سمیت تمام جدید آلات فراہم کیے گئے ہیں تاکہ اعلیٰ ترین کسٹمر ایکسپیرئینس فراہم کیا جا سکے۔اس شوروم چھ کاریں بھی ڈسپلے کے لیے رکھی جا سکتی ہیں جن کے ساتھ آرام دہ کسٹمر لاؤنج اور آسان/باکفایت فنانسنگ/انشورنس کی سہولت بھی ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہے۔سروس ایریا کئی بیز (bays) پر مشتمل ہے۔جس کے ساتھ پارٹس کا بڑا ویئر ہاؤس بھی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمٹیڈ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سیلز اینڈ مارکیٹنگ ماسوڈا جنیا(Masuda Junya) نے کہا کہ یہ ملک بھر میں 3S ڈیلر شپ کے زبردست نیٹ ورک کے قیام کی جانب ایک چھوٹا سا سنگ میل ہے جوسپیرئیر کسٹمر ایکسپیرئینس فراہم کرتا ہے اور ہنڈائی کے عالمی برانڈ کے مترادف ہے! ہم

کسٹمرز کو اس ڈیلرشپ شور وم پر دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ’ایکسپیرئینس دی چینج!‘

مستقبل میں، ہنڈائی مزید شاندار اور عالمی شہرت یافتہ ماڈلز پاکستان میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی اور سروس کے معیار کے حوالے سے نئے بینچ مارکس قائم کرنا ہے۔ہنڈائی کیپاکستان آنے کے بعد سے آٹوموٹیو کے شائقین اور عوام دونوں ولولہ انگیز سفر کی توقع رکھتے ہیں ایکسپیرئینس دی چینج کے لیے تیار ہیں۔

مزید : کامرس