اسلام آباد میں ’ڈاولینس کک آف‘ ایونٹ کا انعقاد
اسلام آباد(پ ر)ڈاؤلینس پاکستانی ہوم اپلائنسز اور کچن الیکٹرونک انڈسٹری میں ممتاز انٹرپرائز ہے جس نے ہمیشہ اپنے صارفین کوبااختیار بنانے اورسہولت فراہم کرنے کے نت نئے ذرائع تخلیق کیے ہیں اور اُنہیں معلوماتی اور صحت بخش سماجی و ثقافتی سرگرمیوں میں مشغول رکھا ہے۔ حال ہی میں، ڈاؤلینس نے اسلام آباد میں، ’ڈاؤلینس کک آف‘ ایونٹ کا اہتمام کیا جس کا مقصد اِس کے معزز ڈیلروں کا ایک خصوصی اجتماع منعقد کرنا اور اْس کے ذریعے ڈاؤلینس اور اُس کے ڈیلروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔اِس ’کک آف‘ ایونٹ میں ریجن سے تعلق رکھنے والے ڈیلروں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا جن کی رہنمائی شہرت یافتہ پاکستانی شیف،سعادت نے کی۔ اِس ایونٹ کے دوران شرکاء نے مل جل کر کام کیا اور ان اوونز میں موجود مختلف پاکستانی ریسپیز کی کے کھانے تیار کیے جو استعمال کرنے والوں کو زبردست سہولت فراہم کرتی ہیں۔
۔اِس دوران شرکاء نے ڈاؤلینس کے چھوٹے گھریلو اپلائنسز استعمال کیے جن میں سادہ اور برف سے سے مختلف مشروبات تیار کرنے والی ٹیبل ٹاپ اور ہینڈ بلینڈرز کی مکمل رینج موجود تھی۔