نشاط پاور کے منافع میں اضافہ

نشاط پاور کے منافع میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) نشاط پاور کے بعداز ٹیکس منافع میں 2019ء کی آخری ششماہی کے دوران 31.49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نشاط پاور کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 2.49 ارب روپے تک بڑھ گیا۔
جبکہ سال 2018ء کے اسی عرہ کے دوران نشاط پاور کو 1.89 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح 2018ء کے آخری چھ ماہ کے مقابلہ میں 2019ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے بعداز ٹیکس نفع میں 60 کروڑ روپے یعنی 31.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -