فریش ون اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن

      فریش ون اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن

  



لاہور(پ ر)فریش ون اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے،جو ڈرامہ انڈسٹری کے لوگوں کو بھی بھا گیا ۔اسلام آباد میں چائنیز کمپنی دازاران کے ماتحت کام کرنے والی فریش ون کے ذریعے تازہ سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں جس کے لیے صارف فریش ون کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد آسانی سے گھر بیٹھے آرڈر دے سکتے ہیں۔پاکستان کی نامور اداکارہ اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی لیلی زبیری بھی فریش ون کی قابل احترام کسٹمر ہیں۔فریش ون کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے لیلی زبیری کا کہنا تھا کہ فریش ون نے ورکنگ وویمن کی زندگی میں آسانی پیدا کردی ہے۔ فریش ون کی ایپ سے آرڈر بک کروانے کے بعد وقت پر تمام سبزی گھر پر مل جاتی ہے،اور اِس کے آنے سے لوگوں کو بغیر کسی تکلیف کے فروٹ اور سبزی کا گھر کے دروازے پر ملنا اہم اقدام ہے۔ لیلی زبیری نے فریش ون کے استعمال کے حوالے سے کہا کہ فریش ون ایپ کی بدولت اب میں، کہیں سے بھی آرڈر بک کروا کرگھر بیٹھے تازہ سبزی اور فروٹ منگوا لیتی ہوں، اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آرڈر دینے کے مقررہ ٹائم سے پہلے، اشیاء بروقت گھر پہنچ جاتی ہیں۔

ل

لی زبیری کا فریش ون کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھاکہ پہلے ہم دوسرے ممالک میں ایسا نظام دیکھتے تھے کہ تمام اشیاء ضروریہ لوگوں کے گھر تک پہنچ جاتی تھیں لیکن اب پاکستان میں ایسی سہولت کا ہونا معاشی ترقی کی جانب اہم قدم ہے تاکہ لوگ ای۔کامرس اور ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ روشناس ہوسکیں۔

فریش ون کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے لیلی زبیری نے مزیدکہا کہ فریش ون پر باقی مارکیٹوں کی نسبت منڈی کی انتہائی مناسب قیمت پر تازہ پھل اور سبزیاں دسیتاب ہیں،اُنہوں نے دیگرصارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ باقی تمام صارف خاص طور پر خواتین،فریش ون ایپ کو اپنے موبائل میں ڈاون لوڈ کریں اور اس سہولت سے فائدہ اُٹھاکر تازہ سبزی سے لطف اندوز ہوں۔

فریش ون ایک ایسی ایپ ہے جس سے فریش ٹو ہوم۔۔۔۔ یعنی منڈی پرائس کے تحت آپ تازہ سبزیاں اور پھل حاصل کریں گے جبکہ راولپنڈی/اسلام آباد میں آپ صبح چھ سے رات بارہ بجے تک کسی بھی وقت اپنا آرڈر بک کروا سکتے ہیں جس کے بعد فریش ون کا نمائندہ آپ کا سامان لے کر گھر تک پہنچائیگا۔ٹائم سیکو سروس کے ذریعے صارفین کو اشیا و خردنوش،خریدنے والوں تک باآسانی ملیں گی۔فریش ون استعمال کرنے والوں کی سہولت کیلیے کسٹمرز،آن لائن اور کیش payment کے ذریعے ادائیگی کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آرڈر دینے کے چار گھنٹوں کے دوران آپ کا آرڈر موصول ہوجائیگا۔اس سروس میں صارفین کو رعایت کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

مزید : کامرس