ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے پہلے سی ای او کمیو نیکیشن سیشن 2020کا انعقاد

  ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے پہلے سی ای او کمیو نیکیشن سیشن 2020کا انعقاد

  



لاہور(پ ر)پاکستان کی بہترین ای پی سی کمپنی ڈیسکون انجینئرنگ نے اپنے اعتماد کی بنیاد اور کھلی کچہری کے فلسفے کو فروغ دیتے ہوئے پہلے سی ای او کمیو نیکیشن سیشن2020کا انعقاد کیا۔اس تقریب کا آغاز چیف ایگزیکٹیو افسر ندیم باجوہ نے کیا۔سی ای او نے ڈیسکون کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بات کی اور ڈیسکون کو کاروبار کی ترقی اور آمدن کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا احاطہ کیا۔اس تقریب کا مقصد کمپنی کے ملازمین کو ادارے کی گزشتہ برس کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی سے باخبر رکھنا تھا۔اس موقع پر ندیم باجوہ نے کمپنی کے قیام اور وژن کے مقاصد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تفریق رکھنے والے ہیں کیونکہ ہمارے پاس درست لوگ اور درست قابلیت ہے۔اس برس ہم کچھ اسٹریٹجک اہداف مقرر کررہے ہیں جو ہمیں بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ برقرار رکھنے میں مدد دے گا اور ہم ترقی میں شراکت دار کی حیثیت سے آگے بڑھتے اور ترقی کرتے رہیں گے۔سی ای او نے اس موقع پر ون آن ون سیشن میں انفرادی طور پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

،سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سی ای او نے تمام نکات پر توجہ دی اورموثر ردعمل کے تسلسل کو یقینی بنایا۔اس سیشن نے لیڈر شپ کو ملازمین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے اور کمپنی کی سمت واضح کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا،مزید بر آں سی ای اونے ملازمین پر کمپنی کے وژن کے مطابق چلنے،نظم و نسق کے فروغ اور خود احتسابی پر زور دیا۔

ڈیسکون پاکستان کی ایک کثیر الملکی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر لاہور میں واقع ہے اور کمپنی توانائی،انجینئرنگ اور کیمیکلز کے کاروبار سے منسلک ہے۔کمپنی اپنے مختلف منصوبوں کے ساتھ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر) کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہے۔

مزید : کامرس