دراز کا صارفین کو تیز ترین تجربہ پیش کرنے کیلئے ملتان سلطان کے ساتھ معاہدہ

  دراز کا صارفین کو تیز ترین تجربہ پیش کرنے کیلئے ملتان سلطان کے ساتھ معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کی معروف آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیشن 5 کے لئے ملتان سلطان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے یہ پلیٹ فارم صارفین کو ایک ایسا تیز ترین تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے جو آن لائن تفریح اور خریداری کے ساتھ ملک کے پسندیدہ کھیل کو منسلک کرتا ہے۔ دراز پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عمار حسن نے کہا کہ جیسا کہ قوم ملک میں سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کے لئے تیار ہے، ہم نے ملتان سلطان کے ساتھ اپنے صارفین کو بے مثال تجربہ پیش کرنے کیلئے شراکت داری کی ہے۔ دراز ملک میں تکنیکی جدت طرازی میں سب سے آگے ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے ایونٹس ہمیں اپنے بہترین جدت کے حامل طریقوں کو عملی جامہ پہنانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ گیمنگ دراز کے صارفین کے تجربہ کا ایک اہم عنصر بن چکی ہے اور Play It, Shop It کرکٹ مہم کے دوران یہ پلیٹ فارم 21 فروری سے شروع ہونے والے ملتان سلطان میچز کے دوران صارفین کو شاہد آفریدی، معین علی، سہیل تنویر، شان مقصود اور عمران طاہر کی پہنی ہوئی جرسی جیتنے کا ایک بے مثال موقع پیش کر رہا ہے۔ صارفین کو جرسیاں جیتنے کے لئے میچوں کے دوران دراز والٹس کو ایکٹی ویٹ اور لوڈ کرنے اور دراز موبائل ایپ پر One Rupee Game میں حصہ لینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
فرنچائز کے آفیشل تجارتی سازو سامان کے پارٹنر کی حیثیت سے دراز ملتان سلطان کو جرسیوں اور سامان فروخت کرنے کیلئے ایک بڑے کسٹمر بیس تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔ ملتان سلطان کے شریک اونر علی ترین نے کہا کہ دراز صارف کی حیثیت سے پلیٹ فارم کو اپنے پارٹنر کی حیثیت سے شامل کرنے پر مجھے انتہائی خوشی ہے۔ ہم ہر سیزن میں ملتان سلطان سپورٹس اور لائف اسٹائل پروڈکٹس کی وسیع رینج پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور دراز نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ ملک بھر میں ٹیم کے شائقین تک پہنچنے میں ہماری مدد کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ نتیجہ خیز اور دیرپا شراکت ثابت ہوگی۔
دراز کو یقین ہے کہ Play It, Shop It کرکٹ مہم کے ساتھ پلیٹ فارم ایچ بی ایل پی ایس ایل ایونٹ کو مزید یادگار بنائے گا۔

مزید :

کامرس -