ٹرمپ کا نگریس کی منظوری کے بغیر ایران کیخلاف جنگ نہیں چھیڑ سکتے، امریکی سینیٹ میں قرار داد منظور

ٹرمپ کا نگریس کی منظوری کے بغیر ایران کیخلاف جنگ نہیں چھیڑ سکتے، امریکی ...

  



واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پابند کردیا ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کیخلاف جنگ نہیں چھپڑ سکتے۔ سو ارکان پر مشتمل سینیٹ نے 45 کے مقابلے پر 55ووٹوں سے ایران کیخلاف جنگ کے اختیارات کی قرارداد منظور کی۔ سینیٹ میں حکمران ری پبلکن پارٹی کو 53ارکان کی بناء پر برتری حاصل ہے۔ جبکہ صدرٹرمپ کی حمایت میں 45 ووٹ پڑے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ آٹھ ری پبلکن ارکان نے اس قرارداد کو منظور کرنے میں ڈیموکریٹک ارکان ساتھ دیا ہے۔ گزشتہ ماہ جب صدرٹرمپ نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو میزائل حملے سے مارنے کا حکم دیا تھا تو کانگریس کے ایوان نمائندگان نے یہ بل منظور کیا تھا جس کے ذریعے صدرٹرمپ کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران سے جنگ نہیں کرسکتے۔ اب سینیٹ سے یہ بل منظور ہونے کے بعد قانون بننے کیلئے صدر ٹرمپ کے دستخط کیلئے وائٹ ہاؤس جائے گا۔ توقع ہے کہ صدر اس بل کو ویٹو کردیں گے۔

ٹرمپ،کانگریس

مزید : صفحہ اول