پاکستان ترکی کیساتھ ہمیشہ بھائی کی طرح کھڑا ہو گا: جنرل باجوہ

پاکستان ترکی کیساتھ ہمیشہ بھائی کی طرح کھڑا ہو گا: جنرل باجوہ

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی کے امور اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی، باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ خطے کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی غور کیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہلوسی اقارنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ترک وزیر دفاع سے گفتگو کر تے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان ترکی کیساتھ تعلقا ت کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکی کیساتھ ہمیشہ بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے علا قائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،ترک وزیر دفاع نے خطے میں تنا ؤروکنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ترکی ہمیشہ ہر موڑ پر پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول