مودی کے اقدامات نے پورے خطہ کو خطرہ سے دوچار کر دیا،شمسہ علی

  مودی کے اقدامات نے پورے خطہ کو خطرہ سے دوچار کر دیا،شمسہ علی

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خبر پر واضح موقف رکھتے ہیں کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اسے آزاد ہونا چاہیے۔ مودی اپنے اقدامات واپس لیں کشمیر سے فوج واپس بلائے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے کئی بار کشمیر پر ثالثی کا کہا ہے ثالثی آزاد کشمیر پر نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر پر ہونی چاہیے کیونکہ مودی کے اقدامات نے پورے خطہ کو خطرہ سے دوچار کر دیا ہے۔ بھارت علاقائی امن کو تباہ کر دیا ہے۔

اور دفاع نظام کی فراہمی طاقت کا توازن خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ آزاد کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے فیصلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس وقت تک بھارت کوئی غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پرامید ہیں۔ پاکستان کی معاشی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ شمسہ علی نے کہا کہ قائداعظم کے فرمان کے مطابق پورا کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1