سوشل میڈیا پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں،نصیراحمد

  سوشل میڈیا پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں،نصیراحمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد،چوہدری صابر حسین بھلہ ٹکٹ ہولڈراین اے 119 نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ گالم گلوچ اور دوسری جماعتوں کے خلاف نفرت انگیز مواد تحریک انصاف کے گالی گلوچ بریگیڈ نے پھیلایا ہے۔

، پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ بیروز گار صحافیوں کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نا اہل اور عوام دشمن پالیسیوں سے پاکستان کوئی سال پیچھے چلا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1