وزیر اعظم آج لاہور آئیں گے

وزیر اعظم آج لاہور آئیں گے

  



لاہور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج (ہفتہ) کے روز لاہور آئیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان مہنگائی اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت بھی کرینگے۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول