حکومت بلاول بھٹو کی گرفتار ی سے باز رہے،بیلم حسنین

    حکومت بلاول بھٹو کی گرفتار ی سے باز رہے،بیلم حسنین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلاول کی گرفتاری سے باز رہے، ورنہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔چیف جسٹس بلاول بھٹو کو بے گناہ قرار دے چکے ہیں مگر حکومت نیب کے ذریعے بلاول کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نیب کا ذاتی کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نیب میں پیشی دی اور تمام الزامات کا جواب دیا۔

کیونکہ بھٹو خاندان کبھی عدالتوں اور نیب سے بھاگتا نہیں سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جدوجہد کو دبانے کیلئے نیب کا سہارا لیا جا رہا ہے تاکہ حکومت کے خلاف تحریک نہ چل سکتے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکوم تآصف زرداری کے بعد اب بلاول کو گرفتار کرنا چاہتی ہے جو حکومت کو مہنگا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلاول کو نیب نے گرفتار کیا تو آصفہ بھٹو میدان میں آئیں گی اور پوری پیپلزپارٹی آصفہ کے پیچھے کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کے سامنے غلامی کو نہیں مانتے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان بلاول بھٹو کو تمام مقدمات سے بری کر چکے ہیں۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے دفاع کیلئے سپریم کورٹ سے جلد رجوع کریگی اور بلاول اور آصف زرداری کی قبل از گرفتاری کی ضمانت لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی مفاد میں خاموش ہیں مگر بلاول کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے اور بھرپور احتجاج کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1