رواں ماہ افراط زر اور مہنگائی میں نمایاں کمی ہوگی، اسد عمر کی یقین دہانی

رواں ماہ افراط زر اور مہنگائی میں نمایاں کمی ہوگی، اسد عمر کی یقین دہانی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ مہنگائی کے دباؤ میں رواں ماہ سے کمی آنا شروع ہوجائیگی، امید ہے افراط زر میں نمایاں کمی واقع ہوگی، کابینہ کے اگلے اجلاس میں وزیر اعظم کو اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے مزید سفارشات دی جائیں گی۔جمعہ کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت غذائی افراط زر کی قیمتوں پر قابو پانے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں قیمتوں کے بڑھتے ہوئے بحران پر جلد از جلد قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اسد عمر نے کہاکہ خوراک کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ صوبوں میں گندم، چینی، آٹا، خوردنی گھی، تیل، آلو، پیاز اور دالوں سمیت 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح عوام کو ضروری اشیاء خورونوش انتہائی معقول قیمت پر فراہم کرنا ہے۔ سرکاری شعبہ کے اسٹاکس سے گندم کی باقاعدہ فراہمی برقرار رکھیں۔

اسد عمر

مزید : صفحہ اول