اسحق ڈار نے 130ارب کی کرپشن کی،فیاض الحسن چوہان

  اسحق ڈار نے 130ارب کی کرپشن کی،فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کی ملکیت سے بے دخل نہیں کیا،ہماری حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کے سامنے سرتسلیم خم کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر سرکاری دفتر بنانے کی بجائے غرباء کیلئے وقف کیا،سٹے ختم ہونے کے بعد رہائش گاہ کو آئین و قانون کے مطابق پھر پناہ گاہ میں بدل دیں گے۔وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے سامنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار نے 130ارب روپے کی کرپشن کی، آل شریف کے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا۔عدالت نے وقتی طور پر سٹے دیا ہے، سٹے کے باعث پناہ گاہ سامنے پارک میں منتقل کی ہے۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ اسحاق ڈار کی آل شریف کیلئے خدمات کی وجہ سے شہبازشریف پنجاب حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔آل شریف کو مستقبل میں جاتی عمرہ میں بھی پناہ گاہ بنتی نظر آ رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار غریبوں سے محبت کی بناء پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اسحاق ڈار کی اہلیہ نے جھوٹ بولا کہ رہائش گاہ ان کے نام ہے۔یہ پناہ گاہ تمام مستحق اور نادار افراد کیلئے قائم کی گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید : صفحہ اول