شاہی قلعہ کے روٹ پر وال چاکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

شاہی قلعہ کے روٹ پر وال چاکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سلیمان غنی کی زیر صدارت شاہی قلعہ میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی او ایم سی ایل، ڈائریکٹر وال سٹی اتھارٹی نجم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اے سی سٹی اوردیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں یواین اے کے سیکرٹری جنرل کی شاہی قلعہ آمدکے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے شاہی قلعہ کے روٹ سے وال چاکنگ کو ختم کرنے کی ہدایت کی اورتجاوزات کا خاتمہ اور پیچ ورکا کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کرنے اور سول ڈیفنس کو ہیلی پیڈ تیار کرنے کی ہدایت کی۔یواین اے کے سیکرٹری جنرل کو بادشاہی مسجد کا وزٹ، رنگیلا رکشہ کی سیر،شاہی باورچی خانہ، سمر پیلس، شیش محل کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام ادارے اپنے انتظامات کو جلد مکمل کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1