گھروں کی تعمیر کیلئے قرض، پھاٹا اور اخوت میں ایم او یو پر دستخط
لاہور (خصو صی رپورٹ) نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کی استطاعت نہ رکھنے والے پلاٹوں کے مالکان کو بلا سود قرض کی فراہمی کیلئے پنجا ب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا)اورغیرسرکاری تنظیم اخوت کے درمیان میمو ر نڈم آف انڈرسٹینڈ نگ (ایم او یو) پر دستخط ہوئے جس کے تحت اخوت پھاٹا کی منظور شدہ سکیموں میں 3مرلہ پلاٹوں کے مالکان کو 5لاکھ روپے تک کابلاسود قرض فراہم کر ے گا۔ دستخطوں کی تقریب میں وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید اور سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب بھی شریک ہوئے جبکہ ایم او یو پر ڈی جی پھاٹا ندیم سرور اوراخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے دستخط کیے۔محمود ا لرشید نے اس موقع پر بتا یا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے اخوت کی طرف سے بلا سود قرض کی فراہمی خوش آئند ہے اورا س سے صوبہ پنجاب میں وزیر اعظم کے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ سیکرٹری ہا ؤسنگ ندیم محبوب نے کہا کہ ابتدائی طور پر بلا سود قرض پھاٹا کی سینٹرل نارتھ اور ساؤتھ زون کی ایک ایک سکیم کے کم آمدنی والے الاٹیوں کو فراہم کیا جائے گاجس کی طے شدہ اقساط باہمی رضا مندی کے تحت متعین کر دہ مدت میں وصول کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بلا سود قرض کی فراہمی کے حوالے سے الاٹیوں کی سکرونٹی اخوت کرے گا۔
یم او یو پر دست