پاکستانی عوام بحرانی کیفیت میں چینی عوام کے ساتھ ہیں،جاوید پپو

  پاکستانی عوام بحرانی کیفیت میں چینی عوام کے ساتھ ہیں،جاوید پپو

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کرونا وائرس کی وجہ سے پید شدہ بحران سے نمٹنے کے حوالے سے چینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک عالمی مسئلہ ہے۔ پاکستانی عوام اس بحرانی کیفیت میں چینی عوام کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین عوام کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے فند ریزنگ کا پروگرام میں بھی شریکہ ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ دیگر ادارے بھی ایسی فنڈ ریزنگ سکیمیں تشکیل دے کر چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی ثبوت دیں گے۔انہوں نے کرونا بحران سے نمٹنے کیلئے چین کی ہنگامی منصوبہ بند ی کو سراہا اور کہا کہ صرف دس دنوں میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل 25 ہزار مربع فٹ پر پھیلے سب سے بڑے ہسپتال کی تعمیر بھی صرف چین ہی کر سکتاتھا اور اب چین کے صف اول کے سائنسدان کرونا وائرس کی ویکسین تیا ر کرنے میں بھی دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1