شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش

شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش

  



کراچی (آ ئی این پی)پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر بوم بوم آفریدی کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بوم بوم نے آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکانٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللہ پاک نے انہیں ایک اور بیٹی سے نواز دیا ہے۔انہوں نے اپنی پانچوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر اللہ پاک کی لامحدود رحمت اور کرم نوازی ہے، اللہ نے مجھے پہلے ہی 4 بیٹیاں عطا کی ہوئی تھیں اور اب پانچویں سے بھی نواز دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں یہ اچھی خبر اپنے خیر خواہوں سے شیئر کررہا ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی کی 4 بیٹیاں ہیں جن کے نام اقصی، انشا، اسمارہ اور اجواہ آفریدی ہیں۔

شاہد آفریدی

مزید : صفحہ اول