ترک صدر کا دورہ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا باعث بنے گا: فردوس عاشق

ترک صدر کا دورہ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا باعث بنے گا: فردوس عاشق

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر نے مظلوم نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،ترکی کے صدر کا دورہ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا باعث بنے گا۔ پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ سے چوتھی مرتبہ خطاب میں مظلوم نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کشمیریوں کیلئے اپنے جذبات کی عکاسی کی ہے،پاکستانی قوم ترکی کے عوام اور قیادت کے شکر گزار ہیں۔قبل ازیں سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی سمیت جہاں پاکستان نے ترکی کو آواز دی، ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آیا۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول