نیزہ پیر رکھ چکری سیکٹرز میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ،لڑکی زخمی

  نیزہ پیر رکھ چکری سیکٹرز میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ،لڑکی زخمی

  



راولپنڈی (آئی این پی) بھارتی فوج کا جنگی جنون جاری، بھارت جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا، نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک 13 سالہ معصوم لڑکی کو زخمی کر دیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدوں اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے فتح پور اور نزدیکی دیہات پر اندھا دھند مارٹر گولے پھینکے جسکے نتیجے میں ایک تیرہ سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی لڑکی کو ضروری طبی امداد کے لئے قریبی طبی سہولتی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

کنٹرول لائن

مزید : صفحہ اول