شفیق آباد، زیر تعمیر پلازہ کی چھت گرنے سے 4مزدور جاں بحق، 5زخمی

شفیق آباد، زیر تعمیر پلازہ کی چھت گرنے سے 4مزدور جاں بحق، 5زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے میں زیر تعمیر پلازہ کی چھت گرنے سے 4 مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ ملبے تلے دب کر 5 مزدور زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے پانچوں زخمیوں کو نکال کر ہسپتال جبکہ لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔تفصیلات کے مطابق شفیق آباد میں زیر تعمیر پلازہ کی چھت اچانک زوردار دھماکے گرگئی جس کے نتیجے پلازہ میں کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے، مرنے والوں میں تین کی شناخت خضر حیات،عبدالرشید، ابوہریرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
چار ہلاک

مزید :

صفحہ اول -