وزیراعلٰی عثمان بزدار کا مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعلٰی عثمان بزدار کا مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دارو ں کے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کسی دباؤ کے بغیر کارروائی جاری رکھی جائے،دفتروں میں بیٹھ کر عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا لہٰذا انتظامیہ پرائس کنٹرول کیلئے خود میدان میں نکلے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عملی اقدامات کر کے اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد وں پر چیک کریں کیونکہ گراں فروشی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں اس لئے متعلقہ ادارے اشیائے و خورد و نوش کے نرخوں میں استحکام کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ناجائز منافع خوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عوام کو کسی صورت ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا خطاب متاثر کن تھا۔مسئلہ کشمیر پر ترک صدر نے ایک بار پھر پاکستانی موقف کی حمایت کرکے ہمارے دل جیت لئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں ترک صدر کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کے شکرگزار ہیں۔ ترکی کے صدر نے پاکستان کے سچے اور مخلص دوست کا حق ادا کیا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو عروج ملا ہے۔

سرد

مزید : صفحہ اول