حکومت نے طبی تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کیا،اشرف نظامی

  حکومت نے طبی تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کیا،اشرف نظامی

  



ُلاہور(جنرل رپورٹر)طبی تعلیم اور اُس کے اداروں سے جتنا کھلواڑ اس حکومت نے کیا ہے اتنی تباہی سابقہ حکومتوں نے نہیں کی اور یہ بات عدالتیں بھی برملا اپنے فیصلوں میں کہہ رہی ہیں ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر حماد رفیق،ڈاکٹر عمران شاہ، ڈاکٹر محمدانعام کاکڑ نے شرکت کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وقت دنیا میں ہمارا کوئی گڈسٹینڈنگ سرٹیفکیٹ قبول نہیں کیا جا رہا۔ ہزاروں نوجوان اور سینئر ڈاکٹرغیر ملکی امتحانات بشمول PLAB کا امتحان نہیں دے سکے اور کسی لائسنس میں توسیع نہیں ہو رہی۔ جبکہ حکومتی طبی ایڈوائزر چَین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ اس ساری بربادی کی جڑ فیڈرل ہیلتھ ٹاسک فورس اور چند چہیتے ہیں جن کی قیادت ایک غیرملکی ڈاکٹر اور ایک مقامی وکیل کر رہا ہے اور حکمرانوں سے اپنی رشتہ داری اور دوستی کا ناجائز فائدہ اُٹھا رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1