نصابی کتب کے معیار میں کمی برداشت نہیں کرینگے،رائے منظور

نصابی کتب کے معیار میں کمی برداشت نہیں کرینگے،رائے منظور

  



لاہور(پ ر)نصابی کتب میں منظورشدہ معیار سے کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار رائے منظور حسین ناصر مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بْک بورڈنے پبلشرزاورہول سیل ڈیلرز سے ملاقات کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر بورڈ کے افسران خالد محمود ٹیپو اور دیگر نے شرکت کی۔مینیجنگ ڈائریکٹر رائے منظور حسین ناصر نے پیپر ملز مالکان کو کہا کہ منظور شدہ نمونے کے مطابق ہی کاغذ ہونا چاہیے اور فیلڈ افسران کو ہدایات کی ہیں کہ وہ پرنٹنگ پریس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں، اور معیار سے کمی کی صورت پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ لیکن معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی مزید پبلشرز اور ہول سیلز ڈیلرز سے کہا کہ کتب کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔اور سنگل نصابی کتب کی چھپائی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ بورڈ کے افسران کو کہا ہیکہ جعلی کتب بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1