پی ایس ایل سیزن، 5قذافی سٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجایا جائیگا

        پی ایس ایل سیزن، 5قذافی سٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجایا جائیگا

  



لاہور(افضل افتخار)پی ایس ایل سیزن5 کے لاہور میں شیڈول میچز کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں تزین و آرائش کا کام شروع ہوگیا۔ سٹیڈیم میں انٹر نیٹ کی نئی کیبل بچھانے اوررنگ و روغن کے ساتھ پھول لگانے کا سلسلہ بھی اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد کے بعد پی ایس ایل سیزن5کا مکمل ایڈیش پہلی مرتبہ پاکستان کے شہروں لاہور،کراچی،ملتان اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ 20 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے لیے بھی تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔پاکستان میں مکمل طور پرپہلی مرتبہ ہونے والے پی ایس ایل سیزن 5 کے لیے پی سی بی نے اپنی پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی تشہیری مہم پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جس کی چمک دمک سے شائقین کرکٹ میں مزید جوش و جذبہ بڑھایا جاتاہے۔ اس سیزن میں شامل تمام ٹیموں کی تیاریاں بھی تقریبا مکمل ہیں لیکن عملی طور پران ٹیموں کے آنرز نے بھی ابھی تک اپنے شہروں میں تشہیری مہم کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا۔

پی ایس ایل

مزید : صفحہ اول