ملاوٹ کیخلاف ایمرجنسی کا نفاذ، ایکشن کیا لینا ہے کسی کو پتہ نہیں: عوام پریشان

  ملاوٹ کیخلاف ایمرجنسی کا نفاذ، ایکشن کیا لینا ہے کسی کو پتہ نہیں: عوام ...

  



لاہور(دیبا مرزا سے) وزیر اعظم کی جانب سے ملا وٹ کے خلا ف ایمر جنسی کے نفا ذ کے اعلا ن کے بعد یہ بحث جا ری ہے کہ ایمرجنسی میں کیا اقدا ما ت کئے جا ئیں جس سے ملا وٹ پر قا بو پا یا جا سکے جبکہ مختلف تا جر وں، سول سوسا ئٹی کے افراداور قا نو ن دا نو ں نے کہاہے کہ اگر وزیر اعظم ملا وٹ کے خلا ف ایمر جنسی کے نفا ذکو کا میا ب کر نا چا ہتے ہیں تو پہلے ما رکیٹ کمیٹیو ں، پرا ئس کنڑول مجسٹریٹ اور تا جر تنظیمو ں کو اعتما د میں لیں۔ وزیر اعظم کے اس اعلا ن کہ حکومت ہنگا می بنیا دوں پر مہنگا ئی کو کنٹرول اور ملا وٹ کے خا تمہ کے لئے ہنگا می حا لت نا فذ کر ے گی پر شہریو ں نے ملے جلے ردعمل کا اظہا ر کیا ہے۔ شہریوں نے کہاہے کہ یہ ایک غیر دا نشمندا نہ فیصلہ ہے جس سے مہنگا ئی اور ذخیرہ اندوزی کا ایک نیا عفریت سا منے آ ئے گا اور عوام مہنگا ئی کی ایک نئی چکی میں پس رہے ہوں گے جبکہ دوسری جانب بعض افراد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ اقدا م انتہا ئی مستحسن اقدا م ہے اس سے قبل بھی وزیر اعظم کی جانب سے عوام کے لئے یو ٹیلیٹی سٹورز پر بھی ریلیف پیکج دیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کئی سالو ں سے مسا ئل کے شکا ر ملک کو ریلیف کی جانب گا مزن کر نے کے لئے اس طرح کے فیصلو ں کی ضرورت ہے۔ ملک قرضوں کے جس وبا ل میں جکڑا ہوا ہے ان قرضو ں سے نکا لنے کے لئے عوام کو مہنگا ئی کا سا منا تو کر نا پڑے گا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس فیصلہ سے ذخیر ہ اندازوں، ملا وٹ خوروں اور خود سا ختہ مہنگا ئی کر نے وا لو ں کو نکیل ڈا لنے میں مدد ملے گی ہم اس فیصلہ اور اقدا م کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایمرجنسی

مزید : صفحہ اول