پی پی پنجاب اور لاہور تنظیم میں تبدیلی کا فیصلہ،کارکردگی رپورٹس طلب

  پی پی پنجاب اور لاہور تنظیم میں تبدیلی کا فیصلہ،کارکردگی رپورٹس طلب

  



لاہور(شہزاد ملک) پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی پنجاب اور لاہور تنظیم میں اہم تبدیلیاں لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا،صوبے اور لاہور تنظیم سے کارکردگی رپورٹ طلب کرنے پر پارٹی رہنماؤں میں ہلچل مچ گئی، پارٹی عہدیداروں نے کارکردگی رپورٹس مرتب کرنا شروع کردی۔ذرائع کے مطابق مقامی قیادت کارکردگی رپورٹ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور کو پیش کرے گی جو چیئرمین پیپلز پارٹی کے آئندہ دورہ لاہور کے موقع پرپیش کریں گے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری تنظیم میں تبدیلیاں پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی رپورٹس کی روشنی میں کریں گے تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ مل سکے۔

رپورٹس طلب

مزید : صفحہ اول