ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمدجمال سکھیرا پرائیویٹ پریکٹس نہیں کررہے عدالت سے کوئی چیز نہیں چھپائی

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمدجمال سکھیرا پرائیویٹ پریکٹس نہیں کررہے عدالت ...

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمدجمال سکھیرا پرائیویٹ پریکٹس نہیں کررہے بلکہ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظور ی سے اپنے نجی مقدمات میں جنرل ایڈجرنمنٹ لے رکھی ہے اور وہ ان مقدمات میں پیش نہیں ہورہے، انہوں نے اس بابت عدالت سے کوئی چیز نہیں چھپائی،اس حوالے سے روزنامہ پاکستان میں گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کے متن میں بھی یہی بیان کیا گیاہے کہ ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے پرائیویٹ مقدمات میں عمومی التواء لے رکھاہے۔

احمدجمال سکھیرا

مزید : صفحہ اول