یواین سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے

      یواین سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوئیترس (کل) اتوار کو پاکستان پہنچیں گے، دورے میں نسٹ میں سینٹرفارپیس اینڈاسٹیبلٹی کادورہ اور مختلف امن مشن میں خدمات دینے والے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس(کل) اتوار کو پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ نسٹ میں سینٹرفارپیس اینڈاسٹیبلٹی کادورہ اور یواین امن مشن میں پاکستان کے سفر پر تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے۔سیکریٹری جنرل مختلف امن مشن میں خدمات دینیوالیاہلکاروں سے ملاقات بھی کریں گے، امن دستوں کی تربیت کیلئے سینٹرفارپیس اینڈسٹیبلٹی مارچ2013میں قائم ہوا تھا اور 2013 میں یواین کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔سینٹرمیں ملٹری،پولیس،سول حکام کویواین امن مشن کی تربیت دی جاتی ہے، سینٹرفارانٹرنیشنل پیس اینڈسٹیبلٹی امن مشن پر11مختلف کورسز کرارہا ہے، یو این ملٹری آبزرورز، اسٹاف، پروٹیکشن کورسز اس کے علاوہ ہیں۔حال ہی میں خواتین کیلئے ٹیم کورس،جینڈرکورسزکابھی آغازکیاگیا، سینٹرمیں 116امن مشن کورسزمیں 1876اہلکاروں کوتربیت دی جاچکی ہے اور تربیت مکمل کرنے والوں میں 206الائیڈ آفیسرز اور 108خواتین شامل ہیں۔

یواین سیکریٹری جنرل

مزید : صفحہ اول