حکومت سے معاملات طے پا گئے، خالد مقبول صدیقی

حکومت سے معاملات طے پا گئے، خالد مقبول صدیقی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ حکمران جماعت کے ساتھ معاملات طے ہو گئے ہیں۔پارلیمنٹ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ کچھ قانونی معاملات تھے، جنہیں حل کر لیا گیا ہے۔آنے والے دونوں میں تمام مطالبات کا حل نکل آئے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزارت کا مطالبہ بیکار ہے۔ کابینہ میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل نہ کر سکے تو تاریخ سوال کرے گی۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ہمارے اپنے ہیں۔ ہمیں جن وزارتوں کی ضرورت تھی، ان میں وزارت قانون شامل نہیں تھی۔ حکومت کو ایک قابل وکیل کی ضرورت تھی جو خوش قسمتی سے ایم کیو ایم کے پاس تھا۔

مزید : صفحہ اول